۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نشست

حوزہ/ نور کمپیوٹر ریسرچ سنٹر آف اسلامک سائنسز کی جانب سے اصول فقہ پر مبنی مکمل سافٹ ویئر کے تیسرے ورژن کی نقاب کشائی جمعرات 11 نومبر کو صبح 10:00 بجے آیت اللہ صادق آملی لاریجانی کی موجودگی اور ان کی تقریر کے ساتھ ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شعبہ فقہ و اصول کے سربراہ حجۃ الاسلام سید جلال بختیاری نے اصول فقہ ورژن 3 سافٹ ویئر کی رونمائی کے سلسلے میں نور کمپیوٹر ریسرچ سنٹر آف اسلامک سائنسز میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:اس مرکز کی تاسیسی کے ابتدائی سالوں میں اصول فقہ کا پہلا جامع سافٹ ویئر ایک ڈسک کی صورت میں تیار کیا گیا تھا جس میں کفایۃ الاصول، رسائل اور مستمسک جیسی کتابیں شامل تھیں۔

انہوں نے مزید کہا: اصول فقہ کا پہلا جامع سافٹ ویئر جو کہ ایک سی ڈی کی شکل میں تیار کیا گیا تھا، نور الاصول کے نام سے اور اصول کی 200 سے زائد کتابوں کے ساتھ لانچ کیا گیا، جسے لوگوں نے خوب پسند کیا اور اچھی پذیرائی کی۔

حجۃ الاسلام بختیاری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: کچھ عرصے کے بعد نورالاصول 2 جامع سوفٹ ویئر کی رونمائی کی گئی جس میں 400 سے زیادہ بنیادی شیعہ کتابیں تھیں، جس میں جدید سرچ سمیت مزید سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔

شعبہ فقہ و اصول کے سربراہ نے کہا: یہ سافٹ ویئر دلچسپی رکھنے والوں کو ایک مضبوط لائبریری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ علم اصول کے مضامین کو منطقی اور شجرہ نما ترتیب کے ساتھ فراہم کرتا ہے۔

حجۃ الاسلام بختیاری نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: یہ شجرہ نما ترتیب 15 بنیادی کتابوں پر مبنی ہے جو زیادہ تر حوزہ علمیہ میں ہوتی ہیں اور پڑھائی جاتی ہیں، جیسے امام خمینی اور شہداء صدر کی کتابیں وغیرہ۔

انہوں نے کہا: اس سافٹ ویئر میں 1100 سے زیادہ بنیادی کتابیں موجود ہیں، اسی طرح اہلسنت کی بھی 223 کتابیں اس سافٹ ویئر میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اس سافٹ ویئر کی نقاب کشائی جمعرات 11 نومبر کو رات 10 بجے آیت اللہ صادق آملی لاریجانی کی موجودگی اور تقریر کے ساتھ انجام پائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .